پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس نے وارننگ جاری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس ’سلمان خان فلمز‘ نے بیان جاری کرتے ہوئے جعلی کاسٹنگ کالز سے لوگوں کو خبردار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان فلمز نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں واضح کیا کہ سلمان خان اور نہ ان کا پروڈکشن ہاؤس کسی قسم کی فلم کیلیے کاسٹنگ کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم نے مستقبل کے پروجیکٹ کیلیے کسی ایجنسی کی خدمات حاصل نہیں کیں لہٰذا برائے کرم اس حوالے سے کسی بھی ای میل یا میسج پر بھروسہ نہ کریں۔

- Advertisement -

اس میں مزید کہا گیا کہ سلمان خان اور ان کے پروڈکشن ہاؤس کا نام بغیر اجازت استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan Films (@skfilmsofficial)

یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ سُپر اسٹار کے پروڈکشن ہاؤس نے جعلی کاسٹنگ فون کالز پر وضاحت جاری کی ہو۔ گزشتہ سال جولائی میں بھی انہوں نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مئی 2020 میں سلمان خان نے مداحوں خبردار کیا تھا کہ وہ اس طرح کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا تھا کہ ’مت کروں افواہوں پر بھروسہ۔۔۔‘

سلمان خان نے 2011 میں پروڈکشن ہاؤس کی شروعات کی تھی جس کے بینر تلے ’بجرنگی بھائی جان‘، ’ہیرو‘، ’بھارت‘ اور ’دبنگ 3‘ بن چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں