جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سلمان خان کا قتل کی دھمکی کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی کے کچھ ہی گھنٹے بعد ان کا مبہم بیان سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ممبئی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر پر ایک بار پھر سلمان خان کے لیے دھمکی ملی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اداکار کو ان کے گھر میں داخل ہونے کے بعد ماردیا جائے گا اور ان کی گاڑی بم سے اڑادی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق بعد ازاں ممبئی پولیس نے اس حوالے سے شکایت درج کر کے تحقیقات شروع کردی تھیں۔ اب اس دھمکی کے بعد دبنگ خان کا بیان سامنے آیا ہے۔

دبنگ اداکار نے جِم کے ٹریننگ سیشن سے تصویر شیئر کر کے لکھا ہے کہ حوصلہ افزائی کے لیے آپ کا شکریہ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

اداکار کی یہ نئی تصویر اور اس میں دکھائی دینے والی ان کی محنت اور فٹنس کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے جس کے بعد اس پر تعریف کرنے والوں کی لائن لگ گئی۔

سلمان کی اس نئی پوسٹ اور اس میں لکھے گئے الفاظ نے ان کے چاہنے والوں کو تجسس میں ڈال دیا ہے کہ اداکار نے یہ الفاظ کس کے لیے لکھے ہیں۔

واضح رہے کہ گمنام پیغام میں بالی ووڈ کے بھائی جان کو ان کے ہی گھر میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکار کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سلمان کو پہلے بھی کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں، اداکار کی لارنس بشنوئی سے پرانی دشمنی ہے، پچھلے سال گینگسٹر کے شوٹروں نے سلمان کے قریبی ساتھی بابا صدیقی کو سرعام گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

’گاڑی کو بم سے اڑا دیں گے‘ سلمان خان کو جان سے مارنے کی ایک اور دھمکی

جبکہ گزشتہ سال اپریل میں سلمان کے گلیکسی اپارٹمنٹ پر گولیاں چلائی گئی تھیں، جس کے بعد اداکار نے اپنی اور اپنی فیملی کی حفاظت کے لیے اپنے گھر کو بلٹ پروف کر دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں