بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ اس وقت روک دی گئی جب فلم کی ہیروئن رشمیکا مندانا جم میں انجری کا شکار ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ سنیما کی اداکارہ رشمیکا مندانا اس وقت ’پشپا 2‘ کی زبرست کامیابی کے بعد ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہ جم میں انجریکا شکار ہوگئیں۔
رشمیکا کی انجری کی وجہ سے سلمان کی سکندر کا شیڈول متاثر ہوگیا اور اس کی شوٹنگ روک دی گئی۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’رشمیکا کو حال ہی میں جم میں چوٹ آئی اور آرام کرنے سے وہ ٹھیک ہورہی ہیں، اس کی وجہ سے اس کے آنے والے پراجیکٹس کی شوٹنگ کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔‘
رشمیکا مندانا پہلے سے بہتر محسوس کررہی ہیں اور بہت جلد سیٹ پر دوبارہ کام شروع کردیں گی۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رشمیکا مندانا کو ’سکندر‘ کی شوٹنگ دوبارہ جلد شروع کریں گی اور ڈاکٹر انہیں کلیئر قرار دے دیں گے۔
سلمان خان اور مندانا کے علاوہ اے آر مرگادوس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں کاجل اگروال، انجینی دھون، پرتیک ببر، ستیہ راج ودیگر شامل ہیں۔
سکندر 2025 میں عید کے تہوار پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔