نیویارک : گستاخ رسول سلمان رشدی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگیا، جس کے بعد حالت تشویشناک ہونے کے باعث ان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گستاخ رسول سلمان رشدی پر نیویارک میں تقریب کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا ، اس دوران حملہ آور نے گردن اورپیٹ پر وار کیے۔
ملعون سلمان رشدی کے ایجنٹ کا کہنا ہے کہ سلمان رشدی کی حالت تشویشناک ہے، وہ بول نہیں پا رہے ہیں اور ان کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا بھی امکان ہے۔
حالت تشویشناک ہونے کے باعث ان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔
پولیس نے سلمان رشدی پر حملے کے بعد نیو جرسی کے علاقے فیئر ویؤ سے تعلق رکھنے والے ہادی متار نامی چوبیس سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملعون سلمان رشدی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں جیسے ہی ایک تقریب سے خطاب کیلئے اسٹیج پر پہنچا تو ایک شخص نے اس پر حملہ کردیا تاہم حملے کے بعد تقریب کے مقام کا لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔