اشتہار

شہباز شریف کا بیٹا اشتہاری قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قراردے دیا ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا تھا شہباز کو عدالتی  اشتہاری قراردینے کی استدعا منظورکی جائے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قراردےدیا، جج چوہدری امیرخان نے نیب کی درخواست پر اشتہاری قراردیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سلمان شہبازکومتعدد بارمنی لانڈرنگ،زائداثاثہ جات کیس میں طلب کیا، ان کی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیدادوں کوبھی ضبط کرلیا گیا پے ، سلمان شہبازکوعدالتی اشتہاری قراردینے کی استدعا منظورکی جائے۔

- Advertisement -

یاد رہے نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ اعوان نے دلائل میں کہا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو بار بار طلبی کے نوٹس جاری کیے، لیکن ملزم نے نیب انوسٹی گیشن جوائن نہیں کی، وہ ملک سے فرار ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں : شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنےکاحکم

جس پر احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے نیب پراسیکوٹرز کی درخواست پر سلمان شہباز کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس سے قبل نیب لاہور نےسلمان شہباز کی جائیداد ضبطی کی کاروائی کےلیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

خیال رہے کہ نیب نے 25 اکتوبر 2018 کو سلمان شہباز کو طلبی کا نوٹس بھیجا تھا، جس میں انھیں 30 اکتوبر کو طلب کیا گیا، لیکن سلمان شہباز نیب پیشی سے 3 دن پہلے ملک چھوڑ کر 27 اکتوبر کو لندن فرار ہو گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں