جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی : امریکا نے پاکستان کو یقین دہانی کروادی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے پاکستان کی جانب سے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی درخواست پر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق دورہ امریکا میں وزیر اعظم کے اسٹریٹجک ریفارمزیونٹ کے سربراہ سلمان صوفی کی امریکی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔

سلمان صوفی نے نائب معاون وزیرخارجہ الزبتھ ہورسٹ سے ملاقات کی ، جس میں انھوں نے اسٹریٹجک اصلاحات کے لیے وزیراعظم کے ویژن سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے کراچی پورٹ پرامریکی محکمہ زراعت کا اہلکار تعینات کرنے کی درخواست کی ، تعیناتی سے پاکستانی آموں کی امریکا برآمد کے عمل کو آسان بنایا جاسکے۔

امریکی فریق نے حکومت پاکستان کے ساتھ مزید تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سلمان صوفی نے یوایس فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ، محکمہ ٹرانسپورٹیشن حکام اور ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کےوفد سے بھی ملاقات کی۔

اسٹریٹجک ریفارمزیونٹ کے سربراہ نے امریکا کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے زور دیا ، امریکی فریق نے براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھانے کا یقین دلایا۔

سلمان صوفی کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ سے بھی ملاقات ہوئی ، جس میں انھوں نے کہا وزیر اعظم اقلیتوں، خواتین اورپسماندہ طبقےکےحقوق کےتحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

سلمان صوفی نے یوایس ایڈ کی ڈپٹی اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹرماریہ لونگی سے بھی ملاقات کی ، جس میں وومن آن وہیلز،خواتین پرتشددکیخلاف اقدامات سے آگاہ کیا۔

ماریہ لونگی نے کہا خواتین کو بااختیار بنانا یوایس ایڈ کی حکمت عملی کا حصہ ہے ، حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں