اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

سلمان کی نامعلوم لڑکی کیساتھ تصویر دیکھ کر شادی کی قیاس آرائیاں

اشتہار

حیرت انگیز

دبنگ اسٹار سلمان خان کی جانب سے حال ہی میں ایک پراسرار لڑکی کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا سلمان خان نے شادی کرلی؟

سلمان خان جن کے مداحوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اور وہ ہمیشہ نہ صرف اداکار کی فلموں، اسٹیج شوز اور دیگر پروگرامز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں بلکہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹس پر بھی نظر رکھتے ہیں۔ بالی وڈ اداکار کی نامعلوم لڑکی کے ساتھ تصویر دیکھ کر مداح حیرانگی میں مبتلا ہیں۔

سلو میاں نے انسٹا گرام پر لڑکی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ انھوں نے دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔ انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’میں ہمیشہ آپ کی پشت پر موجود رہوں گا۔‘ تصویر کے اوپر لکھے پیغام میں اداکار نے کہا کہ ’کل اپنے دل کا ایک ٹکڑا شیئر کر رہا ہوں۔‘

سلمان خان کی وائرل تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے۔ تصویر میں سلمان اور نامعلوم لڑکی جس کا چہرہ نظر نہیں آرہا دنوں سفید لباس میں ملبوس ہیں۔

پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’کیا آپ بھابھی کو ظاہر کررہے ہیں بھائی جان؟ ایک اور مداح نے تبصرہ کیا، ’بھابھی جان‘۔

ایک شخص نے یہ بھی لکھا کہ ’بھائی نی شادی کر لی کیا‘۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’مجھے یہ بہت تخلیقی اور رومانوی انداز پسند آیا‘۔

واضح رہے کہ اس وقت سپراسٹار اپنی آنے والی جاسوسی ایکشن تھرلر فلم ٹائیگر 3 کے حوالے سے بھی خبروں میں ہیں۔ فلم کے شائقین ٹائیگر کا پیغام کے نام سے جاری کیے جانے والے ٹیزر کو دیکھ کر اس کی تعریف کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں