تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وبا کے دوران بے روزگار ہونے والے نوجوان کی قسمت چمک اٹھی، روزانہ 26 لاکھ روپے کمانے لگا

لندن: برطانیہ میں کورونا وبا کے دوران نوکری سے محروم ہونے والے باہمت نوجوان نے عزم وحوصلے کی نئی مثال قائم کردی اور آج تقریباً روزانہ 12 ہزار پاؤنڈ(26 لاکھ پاکستانی روپے) کما رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بین گلیور نامی نوجوان ایک سلون ورکر تھا لیکن بدقسمتی سے وبائی صورت حال کے دوران اسے بھی اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا لیکن اس نے ہمت نہ ہاری اور مایوسی کو اپنے پاس بھٹکنے تک نہ دیا اور اب وہ جلد کروڑ پتی(پاؤنڈ کے لحاظ سے) بننے جارہا ہے۔

This furloughed salon worker now makes £12,000 a day

رپورٹ کے مطابق بین گلیور نے ملازمت سے محرومی کے بعد اپنا آن لائن کاروبار شروع کیا اور آج وہ روزانہ کی بنیاد پر 12 ہزار پاؤنڈ کما رہا ہے، بزنس کے آغاز سے اب تک وہ تقریباً 7 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ منافع حاصل کرچکا ہے۔

مہلک وائرس نے دنیا بھر میں جہاں جانی نقصان پہنچایا وہیں مالی طور پر شہریوں کو شدید دھچکا دیا، کاروبار بند ہونے کے باعث لاکھوں ورکرز نوکریوں سے گئے جو بعد میں کئی خودکشیوں کی وجہ بھی بنی لیکن برطانوی شہری اُن میں سے نہیں تھا جو مایوس ہوکر ذہنی دباؤ لیے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ جائے۔

رہمفرڈ علاقے سے تعلق رکھنا والا 20 سالہ نوجوان گھر بیٹھے آن لائن کاروبار کررہا ہے جس میں دانتوں اور مسوڑوں کی صفائی یا علاج کے لیے استعمال ہونے والے آلات کی خرید و فروخت سمیت دیگر اشیا بھی شامل ہیں۔

بین گلیور چین سے اشیا خرید کر آن لائن فروخت کرتا ہے، جبکہ بعض ایسے کاروباری افراد بھی اس سے منسلک ہیں جو آپس بھی خرید وفروخت کا کام کرتے ہیں، نواجوان کے کئی ڈینٹسٹ سے بھی روابط ہیں۔

Comments

- Advertisement -