بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سالٹ بی کے ریسٹورنٹ میں گاہک کو ایک کروڑ سے زائد کا بل تھما دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف ترکش باورچی نصرت گوکے المعروف سالٹ بی کے ابو ظہبی میں قائم ریسٹورنٹ میں گاہک کو 1 کروڑ روپے سے زائد کا بل تھما دیا گیا۔

سالٹ بی نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل سے ایک بل کی تصویر شیئر کی جس نے ہر کسی کو حیران کر ڈالا۔ یہ تصویر اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ابوظہبی کے المریہ جزیرے پر قائم ریسٹورنٹ میں 19 نومبر کو ایک گاہک نے قسم قسم کی شراب کا آرڈر دیا جن میں دنیا کی مہنگی ترین شراب بھی شامل تھی۔

اس آرڈر کا کُل بل ایک کروڑ روپے بنا جبکہ اس میں 3 لاکھ روہے کے دیگر ٹیکس شامل کیے گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nusr_et#Saltbae (@nusr_et)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں