اشتہار

کھانے میں نمک تیز ہوجائے تو یہ طریقہ فوری آپ کی مشکل حل کردیگا!

اشتہار

حیرت انگیز

کھانے میں نمک تیز ہوجائے تو بہترین بنا ہوا کھانا کھانا بھی محال ہوجاتا ہے۔ اگر آپ یہ طریقہ اپنا لیں تو فوری کھانے میں نمک کم کیا جاسکتا ہے۔

کہتے ہیں کھانا بنانا ایک فن ہے اور کسی پکوان میں مناسب انداز میں نمک مرچ ڈالنا اس کھانے کے ذائقے کو بڑھانے کا سبب بھی بنتا ہے۔ ذرا سی بھول چوک ہو تو نمک زیادہ ہوجاتا ہے اور کھانے کا سارا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے۔

اب خاتون خانہ کو پریشان ہونے کی ضروت نہیں نہ ہی ان کا بنایا ہوا کھانا اب ضائع ہوگا۔ کھانے میں نمک زیادہ ہونے کی صورت میں آپ کو کچھ آسان ٹوٹکے بتائے جارہے ہیں جس پر عمل کرکے آپ نمک کی مقدار معتدل کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

نمک کم کرنے کیلئے آٹے کا پیڑا
اگر غلطی سے کھانے میں نمک زیادہ ہوجائے تو آٹا گوندھ کر اسے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں اور اسے کھانوں میں ڈال کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں اور پھر نکال دیں، اس سے کھانے میں نمک کم ہوجائے گا۔

آلو ابال کر ڈالیں
اگر سالن میں فوری طور پر نمک کم کرنا ہے تو آلو کو ابال کر میش کر کے سالن میں ملا دیں۔ سالن گاڑھا ہوجائے گا اور نمک کی مقدار بھی کم محسوس ہوگی۔

کچا آلو
کچا آلو چھیل کر دھو لیں اور 2 ٹکڑے کر کے سالن یا دال میں ڈال کر گھمائیں اور 2 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ یہ آلو تمام اضافی نمک جذب کر لے گا اور سالن کا ذائقہ متعدل ہوجائے گا۔

دودھ اور دہی
اس طریقے کو اپنانے سے کھانے کا ذائقہ بھی لذیذ ہوجاتا ہے۔ نمک کی زیادتی کی صورت میں سالن، دال یا سبزی میں دودھ، بالائی اور دہی ڈال کر بھی نمک کو کم کیا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں