ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سیم کرن کی ’دھوپ کا چشمہ‘ لگا کر بیٹنگ کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچ میں انگلش پلیئر سیم کرن نے ’دھوپ کا چشمہ‘ لگا کر بیٹنگ کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان انٹیگوا کے سرویون رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران شائقین کو 90 کی دہائی کی یاد آگئی، جب برائن لارا اور جیک رسل ’سن گلاسز‘ لگا کر بیٹنگ کیا کرتے تھے۔

آل راؤنڈر سام کرن نے بھی کچھ ایسا ہی کیا جب وہ بیٹنگ کرنے کے لیے گراؤنڈ میں داخل ہوئے تو انھوں نے دھوپ سے بچنے کے لیے سیاہ چشمہ لگایا ہوا تھا۔ انھوں نے بیٹنگ بھی’سن گلاسز‘ پہن کر ہی کی۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا صارفین کی توجہ فوراً ہی ان کے دھوپ کے چشمہ کی جانب مبذول ہوگئی، جس کے بعد انگلش بیٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

انھوں نے میچ میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 38 رنز بنائے اور انگلینڈ کو اچھے ٹوٹل تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔ تاہم ان کی بولنگ میچ میں نہایت خراب رہی۔

پہلے ون ڈے میچ سیم کرن کے لیے ایک نہ بھولنے والا تجربہ ثابت ہوا کیوں کہ ویسٹ انڈین بیٹر نے ان کی جم کر دھلائی کی۔ آل راؤنڈر نے 9.5 اوورز 98 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ نے 325 رنز کا ہدف دیا تھا۔ میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 7 گیندیں قبل ہی مذکورہ ہدف حاصل کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں