ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بیٹے نے مجھے دوسرے شوہر کے حوالے کیا، اداکارہ سمن انصاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ سمن انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ دوسری شادی میں بیٹا ان کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں بنا بلکہ اس نے خود مجھے دوسرے شوہر کے حوالے کیا۔

اپنی دوسری شادی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ سمن انصاری کا کہنا تھا کہ دوسری شادی کے وقت میرے بیٹے نے تمام رسومات میں پورا ساتھ دیا اور مجھے دوسرے شوہر کے حوالے کیا۔

اپنی پہلی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فیری ٹیل اور بادشاہ بیگم میں منفرد کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے کہا کہ جس خاندان میں پہلی شادی ہوئی تھی وہ میڈیا انڈسٹری کو اچھا نہیں سمجھتے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ اس کے بعد وہ میک اپ آرٹسٹ بن گئیں پھر شادی کی تقریبات کے لیے ایونٹ پلاننگ کا کام شروع کیا۔ اس دوران پہلی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور یہ رشتہ ختم ہوگیا جس کے بعد امریکا سے دبئی شفٹ ہوگئیں۔

سمن کے مطابق وہ علیحدگی کے فوراً بعد وطن واپس اس لیے نہیں آئیں کہ انھیں ڈر تھا لوگ سخت سوالات کریں گے۔ والدین کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتی تھی اس لیے فوری آنے سے گریز کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں