اشتہار

عینک میری نئی پکی دوست ہے، سمانتھا پرابھو

اشتہار

حیرت انگیز

سمانتھا پرابھو آج کل اپنی نئی فلم ’شکنتلام‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

اداکارہ سمانتھا پرابھو نے ٹوئٹر پر سوال جواب کا سیشن منعقد کیا، ایک پرستار نے ان کی تصویر اپلوڈ کی جس میں وہ عینک لگائی ہوئی ہیں۔

مداح نے کہا کہ آپ کا یہ نوجوانی جیسا انداز بےحد پیارا ہے، کیا آپ کچھ دیر تک اسے اپنائے رکھ سکتی ہیں؟

- Advertisement -

https://twitter.com/Samanthaprabhu2/status/1645079008026189828?s=20

مداح کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے سمانتھا نے کہا کہ عینک میری نئی پکی دوست ہے، مطلب وہ کچھ عرصے تک عینک کے ساتھ ہی نظر آئیں گی۔

چند روز قبل اداکارہ کی عینک لگائے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ پچھلے سال سمانتھا نے بتایا تھا کہ انہیں تیز روشنی سے آنکھوں میں تکلیف ہوتی ہے، اس لیے وہ چشمہ لگاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں