ساؤتھ فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار اداکارہ سمانتھا پربھو کی ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان خفیہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ناگا چیتینا اور اداکارہ سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے بعد سے سمانتھا کی ڈیٹنگ کی افواہیں زیرگردش ہیں تاہم اب ان کی نے ایک خفیہ پوسٹ بھی وائرل ہوگئی ہے جسے دیکھ کر صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ اداکارہ نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سمانتھا روتھ پربھو کا نام بالی ووڈ ہدایت کار راج نڈومورو کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، راج نڈومورو نے ’دی فیملی مین فرنچائز، فرضی، گلاب گینگ اور ہنی بنی جیسی سیریز بنائی ہیں۔
View this post on Instagram
سمانتھا نے راج نڈومورو کی ہدایت کاری میں بننے والی سیریز دی فیملی مین 2 اور ہنی بنی میں کام کیا تاہم اب یہ قیاس آ آرائیاں کی جارہی ہے کہ انڈسٹری میں مشہور نام راج نڈومورو اور سمانتھا خفیہ طور پر ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔
یہ پڑھیں: طلاق کے بعد میرے ساتھ تحقیرآمیز رویہ اختیار کیا گیا، سمانتھا پربھو کا انکشاف
ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان سمانتھا نے حالیہ ٹورنامنٹ کی کئی تصاویر شیئر کیں، جن میں راج نڈیمورو بھی نظر آ رہے ہیں، لیکن ایک تصویر میں وہ راج کا ہاتھ پکڑے ہوئے نظر آئیں، جس نے ان کی ڈیٹنگ کی افواہوں کو مزید ہوا دی۔
View this post on Instagram
اسی درمیان سمانتھا نے ایک پوسٹ کی ہے جس سے ان کی شادی کی قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، سمانتھا نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’اگر مجھے زیادہ غصہ آئے تو تم مجھ سے وعدہ کرو تم نہیں ہنسو گے، کیا تم میرے ساتھ رہو گے؟ کیا تم میرا ہاتھ پکڑو گے؟ یہ لائنیں ان کی شادی اور محبت کو ظاہر کرتی ہیں۔
خیال رہے کہ سمانتھا اور اداکار ناگا چیتنیا تعلق میں رہنے کے بعد 2017ء میں شادی کی تھی تاہم وہ 2021 میں علیحدہ ہوگئے تھے، اس کے بعد سمانتھا کے سابق شوہر نے اداکارہ سوبھیتا ڈھولیپالا سے شادی کرلی تھی۔