جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

ثمر عباس جعفری گلوکار بن گئے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ثمر عباس جعفری کی بھارتی فلم کا گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار ثمر عباس جعفری نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بھارتی گلوکار جاوید بشیر کا مشہور گانا ’یہ تو نے کیا کیا‘ گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کیپشن میں گلوکار جاوید بشیر کو مینشن بھی کیا اور لکھا کہ دیر سے فعال ہونے کے لیے معذڑت، بہرحال کون اس گانے کا نیا ورژن چاہتا ہے، مجھے کمنٹ سیکشن میں بتائیں۔

واضح رہے کہ گانا تو نے کیا کیا بالی ووڈ فلم ’ونس اپون آ ٹائم ممبئی دوبارہ‘ شامل تھا جس میں اکشے کمار،عمران خان اور سوناکشی سنہا نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

گانے میں جاوید بشیر نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا جبکہ اس کے بول رجت ارورا نے لکھے تھے اس کا میوزک پریتم نے ترتیب دیا تھا۔

ثمر عباس جعفری سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنی گلوکاری کی ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے بھارتی فلم کے گانے ’تجھ میں رب دکھتا ہے‘ گنگانے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ ثمر عباس جعفری نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں ’فاخر‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ساتھ لیڈ رول میں عینا آصف شامل تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں