اداکار ثمر جعفری کا کہنا ہے کہ عینا آصف کے ساتھ جوڑی بننے پر اچھا لگتا ہے۔
اداکار ثمر جعفری نے کہا کہ عینا آصف کے ساتھ جوڑی بنانے پر خوشی ہوتی ہے لوگوں کی باتوں سے دکھ نہیں ہوتا ہمارے درمیان اچھی دوستی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اور عینا آصف پروفیشنل اداکار ہیں، انہیں لوگوں کی باتوں اور جوڑیاں بنانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ ایسی باتوں پر توجہ بھی نہیں دیتے۔
ثمر جعفری نے کہا کہ اسکرین پر ان کی کیمسٹری کو پسند کرنے والے لوگ جب ان کی جوڑی بنانے کی باتیں کرتے ہیں تو انہیں ایسی باتیں سن کر خوشی ہی ہوتی ہے۔
ان کے مطابق ان کا کام لوگوں کو پسند آتا ہے، اسی لیے لوگ ان کی عینا آصف کے ساتھ جوڑی بناتے ہیں، اس لیے انہیں برا نہیں لگتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی عینا آصف سے بہت اچھی دوستی ہے، دونوں کے درمیان صحت مند تعلقات ہیں۔
یہ پڑھیں: عینا آصف نے اپنے خواب کے بارے میں بتا دیا
کام کے محاذ پر ثمر جعفری ’ولی‘ کے کردار میں تعریفیں سمیٹ رہے ہیں جبکہ عینا آصف ’مایا‘ کے کردار میں موجود ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں نعمان اعجاز، سویرا ندیم، شمیم ہلالی، سعد ضمیر فریدی، ریحام رفیق، نذر الحسن، بختاور مظہر، نورے ذیشان، حلیمہ علی، ارشد محمود، سمن انصاری اور ابوالحسن بھی شامل ہیں۔
پرورش کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی تحریر کرن صدیقی نے لکھا ہے اور اسے ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔