انڈیاز گاٹ لیٹنٹ کے ہوسٹ سمے رائنا تنازعہ پر خاموشی توڑتے ہوئے اسٹیج پر جذباتی ہو گئے۔
’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کے تنازعہ کے بعد پہلی بار سمے رائنا نے کینیڈا میں لائیو اسٹینڈ اپ شو کیا جہاں وہ مبینہ طور پر جذباتی ہو گئے، اور بظاہر دباؤ میں دکھائی دیے، بھارتی میڈیا کے مطابق شبھم دتہ نامی ایک مداح نے مبینہ طور پر سمے رائنا کے شو میں شرکت کی اور فیس بک پر پوسٹ لکھا جو بعد میں انہوں نے حذف کر دیا۔
تاہم انہوں نے پوسٹ میں اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی بار میں نے ایک 25 سالہ لڑکے کو اتنا زیادہ ذہنی دباؤ میں دیکھا، اس کی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے تھے، کالی ہوڈی میں اسٹیج پر چلتے ہوئے مائیک پر اس کے پہلے الفاظ تھے کہ ’ میرے وکلاء کی فیس ادا کرنے کا شکریہ‘، شو شروع کرنے سے پہلے اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔
View this post on Instagram
دتہ نے پوسٹ میں کہا کہ ’ شو کے دوران سمے رائنا نے جاری تنازعہ پر سے متعلق مذاق کیا، سمے نے کہا کہ اس شو میں بہت موقع آئے گا جب آپ کو یہ لگ سکتا ہے کہ میں مذاق میں کچھ بول سکتا ہوں تو اس وقت تم لوگ رنویر الہ آباد کیو یاد کرلینا بھائی‘۔
رائنا نے اپنی پرفارمنس کو ایک پُرجوش لائن کے ساتھ اختتام میں کہا ’’ شاید میرا سمے خراب چل رہا ہے لیکن یاد رکھنا دوستوں میں سمے ہوں‘‘
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اُس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب رنویر الہٰ آبادیہ نے والدین سے متعلق ایک توہین آمیز سوال کیا، اس سوال کے بعد سے یوٹیوبر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے کیے پر معافی بھی مانگی۔
بھارتی سپریم کورٹ کا رنویر اور سمے رائنا سے متعلق بڑا فیصلہ
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد رنویر الہٰ آبادیہ اور سمے رائنا سمیت دیگر یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹرز کو ’فحش‘ زبان استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے خلاف کئی ایف آئی آر کاٹی گئی تھی۔
گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ نے یوٹیوبر اور پوڈ کاسٹر رنویر الہٰ آبادیہ اور مزاحیہ اداکار سمے رائنا کے شوز کو تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے پوڈ کاسٹر رنویر الہٰ آبادیہ کو مزاحیہ اداکار سمے رائنا کے ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ شو میں ایک بیہودہ مذاق پر متعدد ایف آئی آر کے سلسلے میں گرفتاری سے روک دیا تاہم ان کے شوز کو تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ دیدیا۔
سپریم کورٹ نے رنویر الہٰ آبادیہ کی سخت سرزنش بھی کی اور حکم دیا کہ وہ پیشگی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہ جائیں جبکہ انہیں اپنے پاسپورٹس ممبئی تھانے میں جمع کروانے کا حکم بھی دیا ہے۔