تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

"ساتھ جیئں گے ساتھ مریں گے” 99سالہ دوجڑواں بھائیوں کی دلچسپ داستان

برلن : جرمنی میں دو جڑواں سگے بھائیوں کی موت نے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا دونوں بھائیوں کو موت نے ایک ہی دن اپنی آغوش میں لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن صوبے لوئر سکسنی سے تعلق رکھنے والے 99 سالہ کے دو جڑواں بھائیوں کا انتقال ایک ہی دن ہوا، یہ دونوں انتہائی ہم شکل تھے اور عمر کے آخری حصے تک ان دونوں کو ایک دوسرے سے الگ کرکے پہچاننا ناممکن تھا۔

ان جڑواں بھائیوں کا انتقال 24 اپریل کو ہوا تھا، ان کی موت کی خبر ان دونوں کی بیٹیوں اور ان کی تدفین کا بندوبست کرنے والے شخص کے حوالے سے میڈیا میں شائع ہوئی۔

ان کی تدفین کرنے والے شخص نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت سے تجربات کیے مگر یہ تجربہ کچھ اور ہی تھا۔

جب مجھے ان جُڑواں بھائیوں کے لواحقین نے ان کی موت کی خبر دینے کے لیے فون کیا اور جو کچھ بتایا تو اُس سے میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔

جُڑواں افراد جو ایک ساتھ پیدا ہوئے، 99 برس کی عمر میں ایک ہی دن ان کا اس دنیا سے رُخصت ہونا بہت ہی ناقابل یقین بات لگتی ہے۔ ان بھائیوں کے انتقال سے کچھ عرصے قبل ہی ان دونوں کی بیویاں بھی اس دنیا سے رُخصت ہو گئی تھیں۔‘

جُڑواں بھائیوں کا پس منظر :
ان جُڑواں بھائیوں نے17 مارچ 1923 کو صوبے لوئرسکسنی کے جنوب مشرق میں واقع شیؤٹورف نامی ایک قصبے میں ” فیملی روسٹ‘‘ یا روسٹ گھرانے میں آنکھ کھولی۔

دونوں بھائی بچپن سے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہے، ان دونوں بھائیوں کی پیدائش 10 منٹ آگے پیچھے ہوئی تھی۔ اس لیے یہ دونوں اپنی اکیسویں سالگرہ اکٹھا ایک دن نہیں منا سکتے تھے۔

فریڈرش اپنے بھائی لیورٹ سے دس منٹ پہلے دنیا میں آیا تھا یعنی ان جوڑواں بھائیوں کی عمروں میں دس منٹ کا فرق تھا۔ یہ دس منٹ چھوٹے بڑے تھے۔ لیورٹ جو اپنے جڑواں بھائی سے دس منٹ چھوٹے تھے، وہ دوسری عالمی جنگ کے دوران زخمی بھی ہوئے تھے۔

بے مثال جُڑواں بھائی
ان بھائیوں کی بیٹیوں نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انہیں نہیں یاد کہ ان کے والدوں کا کبھی آپس میں جھگڑا ہوا ہو۔ وہ ایک دوسرے پر اندھا اعتماد کیا کرتے تھے اور مرتے دم تک ایک دوسرے کے قریب رہے۔

جب لیورٹ کو ایک لڑکی سے پیار ہوا اور ان کی گرل فرینڈ اُنہیں اپنی فیملی سے ملوانا چاہتی تھی تو لیورٹ اچانک بیمار پڑ گئے، اُن کے بھائی فریڈرش سامنے آئے اور اُنہوں نے لیورٹ کا کردار ادا کرنا چاہا۔

لیورٹ کی گرل فرینڈ نے اپنے گھر والوں سے اُس وقت کہا کہ یہ میرے منگیتر نہیں ہیں، مگر وہ بالکل اُسی کی طرح لگتے ہیں۔‘

عمر رسیدہ یا سینیئر ہونے کے بعد بھی یہ دونوں بھائی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ باہمی اتفاق سے رہتے تھے اور جب بھی کبھی خاندان کی کوئی تقریب ہوتی تھی دونوں ایک جیسا لباس پہنتے تھے۔ رستوران میں ایک جیسا کھانا آرڈر کرتے تھے۔

ایک عجیب اتفاق 

فریڈرش رُوسٹ یعنی بڑے بھائی کا انتقال اتوار کےروز ہوا اُسی روز فالج کے شکار مریضوں کے انتہائی نگہداشت کی یونٹ آئی سی یو میں داخل چھوٹے بھائی لیورٹ کی بیٹی ایڈینا اپنے باپ سے ملنے گئی اور اُس نے اپنے باپ کو بتایا کہ ان کے جُڑواں بھائی فریڈرش اس دنیا سے رُخصت ہو گئے ہیں۔

لیورٹ نے یہ الفاظ سُنے اور اسی وقت ہمیشہ کے لیے آنکھیں بند کر لیں، اس طرح 99 سالہ دو زندگیوں کا چراغ ویسے ہی ایک ہی دن بُجھا جس طرح یہ دونوں ایک ہی روز دنیا میں آئے تھے۔

Comments

- Advertisement -