تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بار بار ایک ہی خواب، حقیقت جان کر نوجوان کے ہوش اڑ گئے

انسان اکثر اوقات خواب دیکھتا ہے جن میں کچھ ڈراؤنے بھی ہوتے ہیں لیکن ایسا ڈراؤنا خواب جو بار بار آئے اس کا تعلق ہماری موت سے بھی ہو تو خوفزدہ ہوئے بغیر نہیں رہا جاسکتا۔

ایک ایسا ہی خواب ایک رابرٹ نامی نوجوان نے دیکھا جس میں وہ خود کو بار بار جلتے ہوئے مرتا ہوا دیکھ رہا ہے ایسا اس کے ساتھ پہلی بار نہیں ہوا یہ خواب اس کو تواتر سے کچھ دنوں تک آتا رہا۔

اس حوالے سے رابرٹ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی اور صارفین کو اس خواب کی تفصیلات بتائیں، یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نوجوان نے بتایا کہ کہ وہ کچھ دنوں سے ایسا خواب دیکھ رہا ہے جس میں اسے محسوس ہوتا ہے کہ اس کی جلد سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں اور وہ مرنے والا ہے اور ساتھ ہی ایک پراسرار نمبر بھی دکھائی دیتا ہے۔

رابرٹ نے بتایا کہ جب میری اچانک آنکھ کھلی تو میں شدید خوفزدہ تھا اور میں پسینے میں شرابور تھا لیکن ایک عجیب بات اور بھی ہے کہ خواب میں نظر آنے والا پراسرار نمبر اے14زیڈ29 مجھے اچھی یاد طرح مجھے یاد بھی رہا۔

رابرٹ کے مطابق اس نے وہ نمبر گوگل پر کئی بار سرچ کیا لیکن کوئی خاطر خوا جواب نہ مل سکا لیکن وہ نمبر میرے ذہن میں کھلبلی مچاتا رہا، جس سے مجھے بہت بے چینی محسوس ہورہی تھی۔

بالآخر میں نے ایک دوست سے رابطہ کیا جو مصوری اور تصاویر کے فن پاروں کا شوقین ہے، یہیں سے کہانی نے ایک نیا موڑ لیا، کافی تگ و دو کے بعد اس دوست نے مجھے بتایا کہ یہ نمبر ایک پورٹریٹ کا ہے۔

غیر متوقع طور پر دوست کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسے شخص کا پورٹریٹ ہے جو 500 سال قبل چیچک کی وجہ سے ہلاک ہوا تھا لیکن وہ پورٹریٹ دیکھ میرے ہوش اڑگئے جب میں نے محسوس کیا کہ پورٹریٹ میں بنی تصویر مجھ سے بہت مماثلت رکھتی ہے۔

رابرٹ کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ اب میں سوچتا ہوں کہ شاید میرا لاشعور مجھے یہ بتانے کی کوشش کر رہا ہے کہ میں اپنی گزشتہ زندگی میں چیچک کی وجہ سے فوت ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -