تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

زیلنسکی اور ہٹلر یہودی، روس کے بیان پر ہنگامہ برپا

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کی جانب سے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اور ہٹلر دونوں کو یہودی کہنے پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔

روسی وزارت خارجہ نے زیلنسکی کا موازنہ جرمن نازی آمر آڈولف ہٹلر سے کرنے پر یوکرین اور اسرائیل آگ بگولہ ہو گے۔

دونوں ممالک نے روسی وزیرخارجہ کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ یوکرین اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایسا بیان حقیقت کے برعکس، غلط اور ہتک آمیز ہے۔

واضح رہے کہ ایک سوال کے جواب میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ زیلنسکی یہودی ہیں تو کیا ہوا، ہٹلر کی رگوں میں بھی یہودی خون ڈورتا ہے۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ سرگئی لاوروف کا یہ بیان اسرائیل، یوکرین اور یہودی لوگوں کے لیے دل شکنی کا باعث ہے محسوس ہوتا ہے کہ آج کا روس دوسری قوموں سے نفرت سے بھرا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -