تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل طے پاگئی

ریاض: سعودی عربین ملٹری انڈسٹری (سامی) دفاع، توانائی، آئی سی ٹی اور دفاعی سروسزفراہم کرنے والی کمپنی خریدنے جارہی ہے جسے نجی ملٹری انڈسٹریز کی سب سے بڑی ڈیل قرار دیا جارہا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے  مطابق سامی کی جانب سے ایڈوانس الیکٹرونکس کمپنی (اے ای سی) کی خریداری 2021 کے پہلے چار میں متوقع ہے، سامی کے چیئرمین احمد الخطیب نے کہا کہ اے ای سی کو سعودی عرب کی ملٹری انڈسٹریز کا اہم ترین حصہ سمجھا جاتا ہے اور دفاعی شعبے میں ہونے والے اقدامات بھی یہیں سے طے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سامی اور اے ای سی کی مشترکہ کوششوں سے مقامی سطح پر دفاعی ایکو سسٹم بنالیا جائے گا جس کے آنے والے سالوں میں دیرپا اثرات قومی معیشت پر مرتب ہوں گے۔

Saudi Arabian Military Industries (SAMI), a wholly owned subsidiary of the Public Investment Fund (PIF), announced that it has acquired Advanced Electronics Company (AEC) as part of the largest military industries deal ever concluded in the Kingdom of Saudi Arabia.

چیئرمین سامی کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ویژن 2030 کے اس ضمن میں ہورہا ہے کہ جس میں 50 فیصد تک فوجی سامان مقامی سطح پر تیار ہو، اس وقت اے ای سی کے 85 فیصد ملازمین سعودی ہیں جن میں 500 انجینئرز بھی شامل ہیں۔

احمد الخطیب نے کہا کہ اے ای سی مقامی سطح پر دفاعی سامان کی تیاری کے سلسلے میں سعودی حکومت کا اہم حصہ رہا ہے، خطیب کا کہنا تھا کہ یہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ان کوششوں میں معاون ہے جو سامی کے ذریعے ٹیکنالوجی کو مقامی بنانے کے ساتھ ساتھ تزویراتی معاشی شراکت داری کے لیے ہورہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اے ای سی 1988 سے فوجی صنعت سے وابستہ ہے اس کے 100 سے زائد اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں اور اس نے کامیابی سے ایک ہزا رسے زائد منصوبے مکمل کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -