تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

دلبرداشتہ سمیع اسلم کا بیرون ملک جانے کا فیصلہ

لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر سمیع اسلم نے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر ڈومیسٹک کرکٹ سیزن ادھورا چھوڑ کر بیرون ملک جانے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن ادھورا چھوڑ کر امریکا جانے کا فیصلہ کرلیا، سمیع اسلم قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے مرحلے سے بلوچستان کی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بلے باز ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل کارکردگی کے باوجود موقع نہ ملنے پر مایوس تھے، سمیع اسلم نے آخری لمحات تک بیرون ملک جانے کے فیصلے سے بورڈ حکام کو لاعلم رکھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر نے ای میل کے ذریعے بلوچستان ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کردیا، سمیع اسلم نے اپنے فیصلے سے پی سی بی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سیزن کے دوران بیرون ملک جانا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع اسلم کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ بورڈ حکام کریں گے۔

قائد اعظم ٹرافی کے دوران بلوچستان ٹیم انتظامیہ سیزن کے آغاز سے ہی سمیع اسلم کی حوصلہ افزائی کررہی تھی، بلوچستان ٹیم انتظامیہ کو ان کا متبادل کھلاڑی منتخب کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے قومی ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ کارکردگی دکھانے کے باوجود دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ 35 کھلاڑیوں میں بھی میرا نام نہیں آیا، اس سے قبل دورہ انگلینڈ میں بھی نظر انداز کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -