جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

’جب تک اسے پھانسی نہیں دی جائے گی انصاف نہیں ملے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان کا کہنا ہے کہ جب تک نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کو پھانسی نہیں دی جائے گی انصاف نہیں ملے گا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار سمیع خان نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ مجرم ظاہر جعفر کی سزا کے خلاف اپیل پر کارروائی ہمارے عدالتی انصاف کے لیے ایک امتحان ہے۔

سمیع خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’پاور گیمز اب شروع ہوتی ہیں، اسے سزا ہوگئی لیکن جب تک اسے پھانسی نہیں دی جائے گی انصاف نہیں ملے گا، لہٰذا نظام عدل کا امتحان ابھی جاری ہے۔

- Advertisement -

ایک اور پوسٹ میں اداکار نے کہا کہ ’طاقت بمقابلہ انصاف کی جنگ جاری ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ہم انصاف چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ مجرم ظاہر جعفر کو نور مقدم کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور فروری کے آخر میں اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک مثالی سزا ہے جو مجرم کو سنائی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں