شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار سمیع خان شوبز انڈسٹری میں طلاق کے بڑھتے رجحان پر بول اٹھے۔
اداکار سمیع خان نے گزشتہ روز ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیئر اور ذاتی زندگی سمیت طلاق کے بڑھتے رجحان پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ شادی تب ہی کامیاب ہوتی ہے جب ایک دوسرے سے غیر حقیقی توقعات نہ رکھی جائیں، حقیقت پسند بن کر جینا اور ایک دوسرے کو سمجھنا ضروری ہے تھوڑی بہت قربانی دینا پڑتی ہے۔
طلاق سے متعلق سمیع خان نے کہا کہ آج کل لوگ ایک دوسرے سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کرلیتے ہیں ہر کوئی چاہتا ہے کہ دوسرا اس کی ہر خواہش پورے کرے جو کہ ممکن نہیں۔
اداکار نے کہا کہ اگر کسی شادی میں گھریلو تشدد ہو یا رشتہ زہریلا ہوجائے تو وہاں سے نکل جانا ہی بہتر ہے ایسی صورت حال میں صبر یا برداشت کرنا مناسب نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کسی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی طلاق ہوتی ہے تو دکھ ہوتا ہے اور سوچتا ہوں شاید تھوڑی اوور کوشش کی جاتی تو رشتہ بچ سکتا تھا۔
سمیع خان یہ بھی کہنا تھا کہ آج کل انڈسٹری میں ہی نہیں معاشرے میں بھی طلاق کا رجحان بڑھ گیا ہے۔