پیر, اپریل 14, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا سے شکوہ ہے کہ منفی بات ہی کیوں وائرل ہوتی ہے، سمیع خان

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار سمیع خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سے شکوہ ہے کہ منفی بات ہی کیوں وائرل ہوتی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ کی کاسٹ سمیع خان، عاصم محمود اور ماریہ ملک نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ندا یاسر نے ماریہ ملک سے پوچھا کہ سوشل میڈیا سے آپ کو کیا شکوہ ہے؟

سمیع خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سوشل میڈیا ایک علاقے میں رہنے والوں کی دلوں کی عکاسی کرتا ہے کہ کیا سوچتے سمجھتے ہیں اور چیزوں کو کیسے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ شکوہ ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا پر منفی بات ہی کیوں پھیلتی ہے اچھی بات کیوں وائرل نہیں ہوتی۔

اداکار نے کہا کہ کمنٹس کے علاوہ بھی ہمارے یہاں 90 فیصد ویڈیو وہ پھیلتی ہے جو منفی ہوتی ہیں مثبت باتوں والی ویڈیوز ایسی وائرل کیوں نہیں ہوتیں۔

سمیع خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کہیں نہ کہیں ہمارے ذہنوں کی عکاسی کررہا ہے کہ ہم منفی باتوں کی جانب سے زیادہ جارہے ہیں، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اچھی اور مثبت باتوں کو پھیلانا چاہیے۔

اداکارہ ماریہ ملک نے کہا کہ مجھے زیادہ شکوہ لوگوں سے یہ ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی شیئر کردیتے ہیں جو نہیں کرنی چاہیے، لوگ ایسا کرکے سامنے والے کو باتین بنانے کا موقع دے رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نجی زندگی سوشل میڈیا پر شیئر کریں گے پھر لوگ اس پر بات کریں گے تو آپ کو برا بھی لگے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں