جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

سامعہ بٹ نے فہد مصطفیٰ کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ماڈل و اداکارہ سامعہ بٹ نے فہد مصطفیٰ کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

اداکارہ و ماڈل سامعہ بٹ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران میزبان اور حاضرین کی جانب سے پوچھے گئئے سوالات کے جوابات دیے۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری کا شوق تھا لیکن یقین نہیں تھا کہ اداکاری کرپاؤں گی، محنت کی اگر آج میں یہاں ہوں تو اس کے پیچھے میری کاوش شامل ہے۔

- Advertisement -

سامعہ بٹ کا کہنا تھا کہ کالج میں تھیٹرز کرتی رہی ہیں، نوکری کررہی تھی آفر آئی پھر آہستہ آہستہ شوبز میں کام ملتا چلا گیا۔

شو کے پینل میں شریک شخص نے شادی کا سوال پوچھا تو اداکارہ نے کہا کہ ابھی کوئی مل نہیں رہا لیکن ہم ساتھ مل کر کسی کو ڈھونڈ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلموں سے زیادہ ڈراموں کا شوق ہے، سجل علی پسندیدہ اداکارہ اور فہد مصطفیٰ کی اداکاری پسند ہیں جن کے ساتھ ڈرامہ کرنا چاہیں گی۔

ملکی حالات پر ماڈل نے کہا کہ معیشت گرتی جارہی ہے مشکل حالات پیدا ہورہے ہیں لوگ ایسا کام کرنے پر راضی ہوجاتے ہیں کہ برا کام کرلو پیسے تو آرہے ہیں، درخواست ہے کہ جو بھی ملک میں چل رہا ہے اسے ٹھیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ جو ملک میں کام کرنا چاہ رہے ہیں ان کو پکڑ کر بند کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں