لاہور: ہائی کورٹ نے غیرت کے نام پر قتل ہونے والی برطانوی شہری سامعہ شاہد کے قتل کی تفتیش اور ٹرائل لاہور منتقل کرنے کے لیے دائر درخواست پر ملزمان سمیت فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں برطانوی خاتون شہری سامعہ شاہد قتل کی کیس سماعت جسٹس سردار شمیم کی سربراہی میں کی گئی۔ اس موقع پر مدعی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ برطانوی شہری سامعہ کو اُس کے سابق شوہر شکیل نے مقتولہ کے باپ سے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مدعی اور اس کیس کے گواہان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں لہذا معاملے کی حساست اور انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر مقدمے کی تفیتش اور ٹرائل لاہور منتقل کیا جائے۔