جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

ثمینہ پیرزادہ نے اداکاری سے بریک لینے کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اداکاری سے بریک لینے کی وجہ بیان کردی۔

سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے آخری بار اشنا شاہ اور بلال عباس خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’بلا‘ میں اداکاری کی تھی تاہم اب انہوں نے ایک شو میں اداکاری سے وقفہ لینے کی وجہ بتا دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں اپنا آخری ڈرامہ بلا کر رہی تھی تو اس کی آخری کی چار سے پانچ اقساط ایسی تھی جس میں اس کردار کی یاداشت کمزور ہو جاتی ہے جس کے لیے میں نے اپنی والدہ سے انسپریشن لی۔

سینئر اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ کی وفات سے قبل ان کی بھی یاداشت ایسی کم ہوتی چلی گئی تھی، ان دنوں میں صبح اپنی والدہ کو دیکھ کر جاتی اور واپس گھر آنے کے بعد بھی انہیں دیکھتی اور ڈرامے کے سیٹ پر ان کے کردار کو نبھاتی تھی۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پھر ان کی (والدہ کی) وفات ہوگئی تو ان کے جانے کے بعد بلا کے کردار نے مجھ پر بہت اثر ڈالا۔

ثمینہ پیرزادہ نے والدہ کے انتقال کا وقت یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ختم ہونے اور والدہ کے سوئم کے بعد میں نے اپنی بیٹیوں سے رابطہ کیا اور ان کے پاس چلی گئی اسی دوران کوویڈ آگیا تو میرے جتنے پروجیکٹس تھے وہ ختم ہوگئے جس کی وجہ سے میں کام نہیں کر رہی تھی اور پھر میں نے کام نہ کرنے کو انجوائے کرنا شروع کردیا۔

واضح رہے کہ بلا میں ثمینہ پیزادہ نے اشنا شاہ کی ساس کا کردار نبھایا تھا جس میں بلال عباس ودیگر بھی موجود تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں