ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ثمینہ پیرزادہ کا ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ انہوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر ثمینہ پیرزادہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے لکھا کہ ہر حکومت کو اپنی 5 سالہ مدت پوری کرنی چاہیے اور اس کے بعد نئے عام انتخابات کرائے جانے چاہییں۔

ثمینہ پیرزداہ نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم نظام کو چلنے دینے کے لیے صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کو غالب آنے دیں، کبھی بھی نظامِ حکومت کو پٹڑی سے نہ اتاریں چاہے کچھ بھی ہو، اگر کچھ لوگوں سے متفق نہیں ہیں تو انہیں منتخب نہ کریں۔

اس سے قبل سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت اور ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں کی تھیں۔ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا تھا ”اپنے کپتان کو اللہ کی امان میں دیا، مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد۔“

ثمینہ پیرزداہ نے مزید لکھا تھا کہ سب کے لیے دعائیں ہیں، پاکستان کے لیے دعائیں کہ یہاں جمہور اور جمہوریت سلامت رہے، ہم ہی بدلیں گے پاکستان، تبدیلی کی شروعات کسی ایک شخص سے ہوتی ہے، چلیں پاکستان کو ہر شہری کے لیے محفوظ ملک بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں