تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

”ڈراموں میں خواتین کو تھپڑ مارنے سے ریٹنگ نہیں ملتی“

سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اس تصویر کو روکنا ہوگا کہ سین میں خواتین کو تھپڑ مارنے سے ریٹنگ نہیں ملتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ میں نے ڈرامے کے ایک سین کے بارے میں حسن حسین کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا۔

ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ ڈراموں میں خواتین کے خلاف تشدد کو دکھانے کے لیے صرف اداکاروں کو ہی قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا بلکہ یہ اوپر سے شروع ہونے والا پورا سیٹ اپ ہے۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ ہمیں اس تصور کو روکنا ہوگا کہ کسی سین میں خواتین کو تھپڑ مارنے سے ریٹنگ ملے گی۔

ثمینہ پیرزادہ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں خواتین پر تشدد کو معمول بنانا بند کریں۔

سینئر اداکارہ ٹوئٹر پر کافی متحریک رہتی ہیں اور اکثر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں۔

گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی کے ڈرامے کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں شوہر بیوی پر ماں کے سامنے ہاتھ اٹھاتا ہے جس پر ماں کچھ نہیں بولتی۔ سوشل میڈیا صارفین نے جہاں ڈرامے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا وہیں بعض اداکاروں کو بھی برا بھلا کہا۔

Comments

- Advertisement -