اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں مہرین اور زوہیب والد کی شادی کروانے کے بعد ان کی طلاق کروانے کی منصوبہ بندی کرنے لگے۔
آئی ڈریم اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں جاوید شیخ (وقار)، صبا فیصل (منزہ)، شائستہ لودھی (نرگس)، عدیل چوہدری، علی انصاری (زوہیب)، سدرہ نیازی (علیزے)، شازیل شوکت (شانزے)، مومنہ اقبال (مہرین)، زین بیگ (سرمد) ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔
’سمجھوتہ ‘ میں والدین کی بچوں سے بے پناہ محبت دکھائی گئی ہے پھر بچوں کی شادی کے بعد اُن کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو کس طرح سلجھایا جاتا ہے اور کن مواقعوں پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے پھر جب منزہ کا انتقال ہوتا ہے تو باپ کے ساتھ بچوں کا کیا سلوک ہوتا ہے۔
گزشتہ اقساط میں دکھایا گیا کہ وقار نے بچوں کو جائیداد میں حصہ دینے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد وہ ان کی دوسری شادی ختم کروانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
زوہیب اہلیہ مہرین سے کہتے ہیں کہ ’والد ہمیں جائیداد سے عاق کرنے کا بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں، مہرین کہتی ہیں کہ ’وقار انکل (وکیل) سے بات کریں اور ان سے پوچھیں کہ انہیں والد نے کیا ہدایت دی ہیں۔‘
اس پر زوہیب کہتے ہیں کہ ’کیا ہوگیا ہے کیوں میری شامت لانا چاہتی ہو وہ ڈیڈ کے وکیل ہیں وہ میری نہیں انہی کی حمایت کریں گے۔‘
زوہیب کہتے ہیں کہ ’نرگس آنٹی بڑی خطرناک عورت ہیں اندر ہی اندر انہوں نے ڈیڈ کی سوچ کو بدل دیا ہے جس طرح ہم دونوں نے مل کر ان کی شادی کروائی تھی ویسے ہی ان کی شادی ختم کروائیں گے۔
کیا بچے وقار اور نرگس کی شادی ختم کروانے میں کامیاب ہوجائیں گے؟ کیا وقار بچوں کو جائیداد سے عاق کردیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔