20.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سمجھوتہ! ’جان کا کیا بھروسہ کب نکل جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ کی پہلی قسط 16 جنوری بروز پیر کو نشر کی جائے گی۔

آئی ڈریم اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں جاوید شیخ، صبا فیصل (منزہ)، شائستہ لودھی، عدیل چوہدری، علی انصاری، سدرہ نیازی، شازیل شوکت، مومنہ اقبال، زین بیگ ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامے کا ٹیزر چند ہفتوں قبل ریلیز کیا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور مداح پہلی قسط کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

’سمجھوتہ ‘ میں والدین کی بچوں سے بے پناہ محبت دکھائی گئی ہے پھر بچوں کی شادی کے بعد اُن کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو کس طرح سلجھایا جاتا ہے اور کن مواقعوں پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے پھر جب منزہ کا انتقال ہوتا ہے تو باپ کے ساتھ بچوں کا کیا سلوک ہوتا ہے۔

ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’جاوید شیخ کی اہلیہ کا کردار نبھانے والی سینئر اداکارہ صبا فیصل کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔‘

’جاوید شیخ اہلیہ صبا فیصل سے کہتے ہیں کہ ’وہ دیکھو وہ جو خاتون ہیں وہ میری زندگی میں دوست، بیوی اور میرا سب کچھ وہی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ’اگر مجھے ایسی دو زندگیاں بھی ملیں ناں تو آپ کے اوپر سے وار دیتی۔‘

’وہ کہتے ہیں کہ تم مرتے دم تک میرے ساتھ رہو گی۔‘ اہلیہ کہتی ہیں لیکن جان کا کیا بھروسہ کب نکل جائے۔‘


ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے ولی اداکارہ شائستہ لودھی (نرگس)’مومنہ اقبال (مہرین) زین بیگ (سرمد)، سدرہ نیازی (فرح)، علی انصاری (زوہیب) ودیگر نے مداحوں کے نام پیغام میں کہا کہ ’ہمارا نیا ڈرامہ سیریل تین دن میں نشر کیا جارہا ہے دیکھنا نہ بھولئے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں