منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سمجھوتہ ایکسپریس بحال: ٹرین شیڈول کے مطابق کل بھارت روانہ ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ایک ہفتے کی بندش کے بعد بحال ہوگئی۔

جبکہ نئی دہلی میں پھنسے 19 پاکستانی مسافروں کو لاہور کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔ ٹرین شیڈول کے مطابق اب جمعرات کو بھارت روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس کو جنونی ہندؤوں کی جانب سے حملوں کے خدشات کے باعث بند کردیا تھا جس کے بعد سیکڑوں پاکستانی بھارت میں اور سیکڑوں بھارتی شہری پاکستان میں پھنس گئے تھے۔

وزیر اعظم کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش کا نوٹس لیا گیا جس کے بعد بھارت نے ایک ہفتہ کی بندش کے بعد سمجھوتہ ایکسپریس کو بحال کردیا ہے۔

سمجھوتہ ایکسپریس کے بند ہونے کے باعث31 پاکستانی مسافر بھارت میں پھنس گئے تھے جن میں سے 19 مسافروں کو دوستی بس کے ذریعے بدھ کے روز صبح ساڑھے 5 بجے دہلی سے لاہور کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس کی بحالی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ٹرین شیدول کے مطابق کل بھارت روانہ ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں