بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی کے بعد بھارت میں پھنسے پاکستانیوں سے تعاون کررہے ہیں، دفترِ خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دلی : پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کی مسنوخی کے بعد وہاں مشکلات کا شکار پاکستانیوں سے مکمل تعاون کررہے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ سے ٹرانسپورٹ کے متبادل انتظام کیلئے کہہ دیا ہے.

سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی منسوخ ہونے کے بعد پاکستانی مسافر مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں، جس پر نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن حرکت میں آگیا ہے، نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی منسوخ ہونے کے بعد بھارت میں پھنسے پاکستانیوں سے تعاون کررہے ہیں، ہم وطنوں کو خوراک اور دیگر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت کی وزارتِ خارجہ میں سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی کا معاملہ اٹھایا ہے اور پاکستانی مسافروں کی واپسی کیلئے بھارت سے ٹرانسپورٹ کے متبادل انتظام کیلئے کہا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں