اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں شانزے نے سرمد سے محبت کا اظہار کردیا۔
آئی ڈریم اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں جاوید شیخ (وقار)، صبا فیصل (منزہ)، شائستہ لودھی (نرگس)، عدیل چوہدری، علی انصاری (زوہیب)، سدرہ نیازی (فرح)، شازیل شوکت (شانزے)، مومنہ اقبال (مہرین)، زین بیگ (سرمد) ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔
’سمجھوتہ ‘ میں والدین کی بچوں سے بے پناہ محبت دکھائی گئی ہے پھر بچوں کی شادی کے بعد اُن کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو کس طرح سلجھایا جاتا ہے اور کن مواقعوں پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے پھر جب منزہ کا انتقال ہوتا ہے تو باپ کے ساتھ بچوں کا کیا سلوک ہوتا ہے۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’شانزے سرمد سے محبت کا اظہار کرتی ہیں۔
وہ کہتی ہیں کہ ’جب میں نے تم سے کہا تھا کہ جب تم ہمارے امتحان ختم نہیں ہوتے تم کوئی ایسی بات نہیں کرو گے، سرمد کہتے ہیں کہ ’امی ابو کو تمہارے گھر لاکر بہت عجیب لگ رہا تھا۔‘
شانزے کہتی ہیں کہ ’کیوں کسی نے کچھ کہا ہے؟ سرمد کہتے ہیں نہیں مگر جس وجہ سے تمہارے گھر آئے تمہارے بھائی کے حادثے کی وجہ سے وہ تو خود ہی نہیں تھے۔‘
وہ پوچھتی ہیں کہ ’اب کیا سوچنے لگ گئے ہو، کیا تم اب بھی اپنا دوست ہی سمجھتی ہو۔‘ شانزے کہتی ہیں کہ ’تم ہر وقت اس طرح کی باتیں کرتے رہتے ہو۔‘
یہ سن کر شانزے کہتی ہیں کہ ’سرمد میں تم سے محبت کرتی ہوں۔‘ یہ سن کر وہ خوش ہوجاتے ہیں۔‘
کیا شانزے سمجھ پائیں گی کہ سرمد ان سے جائیداد کے لیے شادی کرنا چاہتے ہیں؟ کیا شانزے کی شادی سرمد سے ہوجائے گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔