تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سموسوں کا خلائی سفر، مگر کیوں؟ دنیا دنگ رہ گئی

خلانوردوں کا خلا میں سیر اور قیمتی معلومات کو ذخیرہ کرنا تو سب نے سنا ہوگا لیکن ہم جو خبر آپ تک پہنچانے جارہے ہیں یقیناً وہ تمام قارئیں کو حیرت زدہ اور ہنسنے پر مجبور کردے گی۔

جی ہاں، برطانیہ میں قائم ایک ریستوان نے لوگوں کے چہروں پر قہقہے بکھیرنے کے لیے سموسوں کو خلا میں بھیجنے کی ناکام کوشش کی۔ اپنی اس سوچ کو عملی جامع پہنانے کے لیے ریستوران مالک نے ویدر بلون(موسم کا جائزہ لینے والا غبارہ) کا انتظام کیا جس کے ذریعے سموسے خلا کی طرف روانہ کیے گئے۔

لیکن بلون برطانیہ سے اڑان بھرنے کے بعد تکنیکی خرابی کے باعث فرانس میں جاگرا۔ نیراج گیدر نامی ریستوان مالک کا کہنا ہے کہ اس نے ایسا محض تفریح کے لیے کیا کیوں کہ ہم خوشیاں بکھیرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اس کوشش پر لوگ بہت ہنسے اور ہمارا مقصد بھی یہی تھا۔ نیراج گیدر نے سموسوں کو خلا میں بھیجنے کے لیے ویدر بلون میں گو پرو کیمرہ نصب کیا اور جی پی ایس ٹریکر بھی لگایا تاکہ اس کا اندازہ لگا جاسکے کہ ہمارا سموسا کہاں تک پہنچا لیکن بلون کے لائچ ہونے کے بعد اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔

اڑان کے اگلے دن بلون یورپی ملک فرانس میں گرگیا لیکن اس میں سموسے کا کوئی نام ونشان نہ تھا ممکنہ طور پر وہ فضا میں ہی کہیں بکھر گئے ہوں۔ نصب کیمرے سے لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

Comments

- Advertisement -