پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

مقبول ڈرامہ ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کی اداکارہ شوٹنگ کے دوران جھلس گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

مقبول انڈین ڈرامہ سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے سیٹ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں اداکارہ سمردھی شکلا جھلس کر زخمی ہو گئیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سمردھی شکلا ’ابھیرا‘ کا کردار نبھاتے ہوئے کچن میں ارمان کیلیے ان کی پسندیدہ ڈش بنانے کی شوٹنگ کروا رہی تھیں۔

جیسے ہی سمردھی شکلا نے کچوریوں کو گرم تیل میں ڈالا تو ان کا ہاتھ جھلس گیا۔ خوش قسمتی سے اداکارہ فوری طور پر خود کو مزید نقصان سے بچاتے ہوئے پیچھے ہٹ گئیں۔

سیٹ پر موجود عملے اور پروڈکشن ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ان کو طبی امداد فراہم کی۔

جب اداکارہ سے حادثے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ خوفزدہ ہو گئی تھیں لیکن شکر گزار ہوں کہ چوٹ معمولی تھی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں کھانا پکانے یا گھر کے کام کا زیادہ تجربہ نہیں ہے، اس تجربے کیلیے شکر گزار ہوں کیونکہ نئی چیزیں سیکھنے کو مل رہی ہیں۔

مقبول ڈرامہ سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ میں سمردھی شکلا اور روہت پروہت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہدایت کار کٹ پروڈکشن کے تحت راجن شاہی کے ذریعہ تیار کردہ شو، ارمان اور ابھیرا کی کہانی پر مبنی ہے۔

سمردھی شکلا اپنے مداحوں اور پروڈکشن ٹیم کے تعاون کیلیے شکر گزار ہیں۔ توقع ہے کہ وہ جلد ہی سیٹ پر واپس آ جائیں گی اور ان کے پرستار انہیں اسکرین پر واپس دیکھنے کیلیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں