جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم بریک تھرو ثابت ہوگی: صمصام بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بحال کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کی منظوری خوش آئند ہے، اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم بریک تھرو ثابت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ عوام کی دلچسپی اپنے مسائل کے حل اور ملکی ترقی میں ہے، حکومت نے درست سمت میں ترقی کے سفر کا آغاز کیا ہے۔ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم بریک تھرو ثابت ہوگی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بحال کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کی منظوری خوش آئند ہے۔ نئی اصلاحات کے بعد معیشت مضبوطی کی طرف جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر این آر او نہ دینے کا اعلان کیا، پنجاب میں بڑے پیمانے پر حقیقی منصوبے شروع کریں گے، زراعت کے شعبے میں دور رس نتائج کی پالیسیاں لا رہے ہیں۔

اس سے قبل صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں اسٹیٹس کو اور تبدیلی کی قوتوں میں کشمکش جاری ہے، عمران خان کے خلاف وہی جماعتیں اکٹھی ہیں جو ماضی میں تھیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے ملکی ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ دیا ہے، ملک کو معاشی لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہے ہیں، عمران خان کا وژن ملکی ترقی و استحکام ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں