جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

دورہ امریکا سے پرچی وزیر اعظم اور حقیقی قائد کا فرق واضح ہوگیا: صمصام بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ دورہ امریکا سے پرچی وزیر اعظم اور حقیقی قائد کا فرق واضح ہوگیا، کامیاب امریکی دورے پر اپوزیشن کا دکھ قابل فہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا سے پرچی وزیر اعظم اور حقیقی قائد کا فرق واضح ہوگیا، عمران خان نے مسئلہ کشمیر پھر سے زندہ کردیا۔

صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ کامیاب امریکی دورے پر اپوزیشن کا دکھ قابل فہم ہے، دورے پر اپوزیشن بھارت سے بھی زیادہ پریشان دکھائی دی۔ شہباز شریف کا کرپشن میں لتھڑے بڑے بھائی کا دفاع شرمناک ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نواز شریف محب وطن ہوتے تو کرپشن کی گنگا میں نہ نہاتے، ن لیگ مال روڈ پر پاور شو سے مزید بے نقاب ہوگی۔ مایوس سیاسی ٹولہ احتجاجی ریلیوں کے پیچھے نہیں چھپ سکتا۔ ن لیگ کی کرپٹ قیادت کو عوامی حمایت نہیں ملے گی۔

اس سے قبل ایک موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز لیگ ہر قیمت پر سیاسی تصادم چاہتی ہے، تانے بانے ملنے شروع ہوگئے، سازشیں سامنے آرہی ہیں۔ اپوزیشن جمہوری رویہ اختیار کرے، بات چیت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کی شخصیت کسی کے دباؤ میں نہیں آسکتی، ملک کو صحیح ٹریک پر ڈالنے کے لیے سخت فیصلے ضروری تھے۔ عمران خان ملک کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں