منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اپوزیشن نے کرپشن بچانے کے لیے غیرفطری اتحاد بنایا، صمصام بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے کرپشن بچانے کے لیے غیرفطری اتحاد بنایا ہے، مسلم لیگ ن نے ہی سیف الرحمان کے ذریعہ نیب کا کردار شروع کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے کرپشن بچانے کے لیے غیر فطری اتحاد بنایا ہے، کبھی پاپڑ والے تو کبھی فالودے والے کا نام آتا ہے، مرد تو مرد شریف خاندان کی خواتین کا نام بھی کرپشن میں شامل ہے۔

صمصام بخاری نے کہا کہ نیب کی کردار کشی کی جارہی ہے شہباز شریف کی ٹویٹ کچھ اور تھی، مریم نواز کی ٹویٹ کچھ اور آتی ہے، مریم اورنگزیب کہتی ہیں ذاتی رائے ہے جبکہ ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی کی مشاورت سے بیان دیا، یہ ڈان لیکس والا کام ہورہا ہے آدھی پارٹی مریم، آدھی حمزہ کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں: تین ماہ میں مہنگائی کی شرح کم اور ڈالر نیچے آجائے گا، صمصام بخاری

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کو زراعت میں مہارت حاصل ہے، جہانگیر ترین کے پاس پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں ہے، مریم نواز سزا یافتہ ہیں اور پارٹی کی نائب صدر ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں صمصام بخاری نے کہا کہ بھارت حملہ کرے گا تو اس کے ساتھ جو ہوا اس سے زیادہ کریں گے، بھارت بات کرنا چاہے تو بات کریں گے، کسی کو جیتنے کی مبارک باد دینا سیاسی اسلوب ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ جو کریں گے عوام کی بہتری کے لئے کریں گے، آئی ایم ایف کا پیسہ ایون فیلڈ اور رائے ونڈ سیکیورٹی پر جاتا تھا ، قرضہ ہم نے نہیں لیا لیکن قسطیں اتار رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں