منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نواز لیگ بند دروازوں پر پیغام بھجوانا بند کر دے، صمصام بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا نواز لیگ بند دروازوں پر پیغام بھجوانا بند کر دے، نواز لیگ کی قیادت شہباز شریف نہیں مریم بی بی کے پاس ہے، دونوں جماعتیں عوام کو گمراہ کرنے کی مہم پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے اپنے بیان میں کہا نواز لیگ بند دروازوں پر پیغام بھجوانا بند کر دے، عوام جانتے ہیں کہ احتساب سے چیخیں کیوں نکل رہی ہیں؟

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا نواز لیگ میں قیادت کے لئے سرد نہیں گرم جنگ جاری ہے، نواز لیگ کی قیادت شہباز شریف نہیں مریم بی بی کے پاس ہے، کیا مہنگائی کے ذمے داران ہی اس کے خلاف احتجاج کریں گے؟

صمصام بخاری نے کہا پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے نام پر نواز لیگ سے گٹھ جوڑ کر لیا، دونوں جماعتیں عوام کو گمراہ کرنے کی مہم پر ہیں، کرپشن کی حمایت نے نیب کے خلاف اکٹھے ہونے پر مجبور کیا، تحقیقات ضرور ہوں گی کہ 10برس میں قرضہ کہاں سے کہاں پہنچا،صمصام بخار

ان کا کہنا تھا اے پی سی کا عوام سے تعلق نہیں،یہ ذاتیات کا ایجنڈا ہے، مولانا فضل الرحمان صرف اور صرف خود نمائی چاہتے ہیں، مولانا کو اسمبلی سے دوری اور اپنے بھائی بیٹے کی رکنیت برداشت نہیں۔

مزید پڑھیں : اپوزیشن جماعت میں تخت کے وارث کی جنگ چل پڑی ہے، صمصام بخاری

یاد رہے پنجاب کے وزیر اطلاعات نے اپوزیشن کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا تھا ایک اپوزیشن جماعت میں تخت کے وارث کی جنگ چل پڑی ہے، شہباز شریف کی خاموشی اور مریم نواز کی شعلہ بیانی سمجھ میں نہیں آ رہی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کے فائدے کے لیے اپوزیشن کی تجاویز پر غور کریں گے، تنقید برائے تعمیر کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں