اشتہار

عمران خان کی شخصیت کسی کے دباؤ میں نہیں آ سکتی، صمصام بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا اپوزیشن باہر نکلنے کا شوق پورا کرلے، عوام ساتھ نہیں دیں گے، عمران خان کی شخصیت کسی کے دباؤ میں نہیں آ سکتی، ملک کو صحیح ٹریک پر ڈالنے کے لیے سخت فیصلے ضروری تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے اپنے بیان میں کہا اپوزیشن کے پاس کوئی ایشو نہیں، تحریک کیسے چلائیں گے، کیاعوام اپنےقائدین کی کرپشن بچانے کیلئے باہر نکلیں گے؟ اپوزیشن باہرنکلنےکاشوق پوراکرلے،عوام ساتھ نہیں دیں گے۔

صمصام بخاری کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی جدوجہدعوامی مسائل اور قومی ایشوز پر تھی، نوازلیگ اورپیپلزپارٹی میں باہم مشترک ایجنڈا منی لانڈرنگ ہے ایک دوسرے پردشنام طرازی کرنے والے کیسے اکٹھے ہوئے؟

- Advertisement -

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا راناثنااللہ کےخلاف پرپہلی ایف آئی آرنوازشریف دور میں درج ہوئی راناصاحب نوازلیگ،پیپلز پارٹی اوراب پی ٹی آئی کےخلاف بولتے ہیں، کرپشن کوئی بھی کرےاسے کیفر کردار تک پہنچنا ہی ہو گا۔

مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی دوسروں کی بجائے اپنے قائدین کی فکر کرے‘ صمصام بخاری

اپوزیشن جمہوری رویہ اختیار کرے، بات چیت ہو سکتی ہے، عمران خان کی شخصیت کسی کے دباؤ میں نہیں آ سکتی، ملک کو صحیح ٹریک پر ڈالنے کے لیے سخت فیصلے ضروری تھے۔

یاد رہے چند روز قبل  وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن رہنماﺅں کے سنسنی خیز بیانات کا مقصد اپنے خلاف درج کرپشن کے کیسز سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے، پہلی مرتبہ” دونوں بڑے” کرپشن کیسز میں جیل میں ہیں۔آخری کرپٹ پر ہاتھ ڈالنے تک یہ سلسلہ نہیں رکے گا۔

سید صمصام بخاری نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو صاف اور شفاف نظام دینا چاہتے ہیں ، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی اقتدار کی باریوں نے جمہوری سسٹم سے عوام کا اعتماد ختم کر دیا، پیپلز پارٹی نے نواز لیگ کی بیعت کر کے سیاسی مستقبل تاریک کر لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں