تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
Array

ملک میں”اسٹیٹس کو“ اور تبدیلی کی قوتوں میں کشمکش جاری ہے‘ صمصام بخاری

لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں”اسٹیٹس کو“اور تبدیلی کی قوتوں میں کشمکش جاری ہے۔

عوام پرانے نظام اور اس کے حامیوں کو ان کی تمام تر خرابیوں سمیت ہمیشہ کیلئے الوداع کرنا چاہتے ہیں، مگر کرپشن کے عادی روایتی سیاستدان وقت کے پہیے کو الٹاگھمانے کیلئے پورا زور لگا رہے ہیں۔

کرپشن کے لئے واویلا کرنے والے ایسے عناصر تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے ۔ تبدیلی اور وزیر اعظم عمران خان کی مخالفت میں آج بھی وہی جماعتیں اکٹھی ہیں جو ماضی میں تھیں۔

اپنے ایک بیان میں سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ سسٹم کی تبدیلی ہی ملکی معیشت میں بہتری کی ضامن ہے۔ فرسودہ نظام کو ”ابھی نہیں تو کبھی نہیں“کی بنیاد پر بدلنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملکی ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ دے دیا ہے ۔پی ٹی آئی حکومت ملک کو معاشی لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہی ہے۔ اس مقصد کیلئے دوست ممالک سمیت ہر ممکن طریقے سے وسائل کو بڑھانے کی سعی کی جارہی ہے۔

اس ضمن میں سعودی عرب اور قطر کا تعاون پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج پہلے کسی کام آیا اور نہ اب آئے گا۔

بجٹ منظوری کی طرح اپوزیشن آئندہ بھی حکومت کا راستہ نہیں روک سکے گی۔ ملکی حالات دن بدن بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ وقت آنے پر عوام کو بھر پورریلیف دیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کو ہر سطح پر ناکامی ہوگی ۔وزیر اعظم عمران خان کا وژن ملکی ترقی و استحکام کا ضامن ہے۔

وہ وقت بہت جلد آئے گا جب ہم مصنوعی معیشت کی بجائے ٹھوس اور حقیقی طورپر مستحکم مالیاتی پوزیشن میں آکر پاکستان کو خطے کا طاقتور ملک بنا دیں گے۔

Comments

- Advertisement -