پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نواز لیگ میں اقتدار کی جنگ پارٹی کو لے ڈوبے گی، صمصام بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 2 ادوار میں جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے، رانا ثنااللہ ماڈل ٹاؤن کے سانحہ کا حساب دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ نواز لیگ کو لینے کے دینے پڑگئے، لیگی اراکین اپنی قیادت کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں ٹوٹ پھوٹ یقینی تھی، مزید ارکان جائیں گے، نواز لیگ میں اقتدار کی جنگ پارٹی کو لے ڈوبے گی، نوازلیگ میں پارٹی قیادت کے لیے ضمنی الیکشن ہوسکتے ہیں۔

صمصام بخاری نے کہا کہ عوام کوبھول بھلیوں میں ڈالنے کے دن گزر چکے ہیں، نواز لیگ کی وضاحتیں کسی کام نہیں آئیں گی، ملک لوٹنے والوں کو بالآخر حساب دینا ہو گا۔

کرپشن کے لیے واویلا کرنے والے تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے، صمصام بخاری

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ فرسودہ نظام کو ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی بنیاد پربدلنا ہوگا، نظام کی تبدیلی ہی ملکی معیشت میں بہتری کی ضامن ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں