جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

بجٹ کی آڑمیں اپوزیشن مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، صمصام بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 برسوں میں عوام سے کھلواڑکیا گیا، تجوریاں بھرنے والوں کوایک ایک پائی واپس کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کرپشن کے خلاف اعلان لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن بنانے کی سب سے زیادہ ضرورت پنجاب میں ہے، نوازلیگ نے پنجاب میں من مانیوں کےعلاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔

صمصام بخاری نے کہا کہ فرضی کمپنیوں اورکاغذی منصوبوں کومنظرعام پرلائیں گے، گزشتہ 10 برسوں میں عوام سے کھلواڑکیا گیا، ماضی کے منی لانڈرنگ کے ہوشربا قصے سامنے آرہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بجٹ کی آڑمیں اپوزیشن مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، عوام جانتے ہیں نوازلیگ اور پی پی کو کتنا درد ہے۔

صمصام بخاری نے مزید کہا کہ بیڑہ غرق کرنے والے معصوم بننے کی کوشش نہ کریں، تجوریاں بھرنے والوں کوایک ایک پائی واپس کرنا ہوگی۔

نوازلیگ اورپیپلزپارٹی کا اکٹھے ہونا صدی کا سب سے بڑا تضاد ہے، صمصام بخاری

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ لوٹی دولت سے ایک دوسرے کی دعوتیں عوام سے کھلا مذاق ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ نوازلیگ اورپیپلزپارٹی کا اکٹھے ہونا صدی کا سب سے بڑا تضاد ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں