ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

شہبازشریف نے زلزلہ زدگان کی امدادی رقم کوبھی نہیں بخشا، صمصام بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی کرپشن نے سب سے بڑے صوبے کو دیوالیہ کردیا، سابق پنجاب حکومت نے برطانوی امداد میں بھی خورد برد کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ شہبازشریف نے زلزلہ زدگان کی امدادی رقم کوبھی نہیں بخشا، خادم اعلیٰ کہلوانے والے کا اصل چہرہ سامنے آنا شروع ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا لٹیروں کے بارے میں موقف درست ثابت ہوا، سارا شریف خاندان منی لانڈرنگ میں مکمل طور پر ملوث ہےسارا شریف خاندان منی لانڈرنگ میں مکمل طور پر ملوث ہے۔

صمصام بخاری نے کہا کہ سابق پنجاب حکومت نے برطانوی امداد میں خورد برد کی، ثابت ہوا شہبازشریف منی لانڈرنگ کے اصل ’’ماسٹر مائنڈ‘‘ ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب کو مقروض کرنے والوں نے دل کھول کر کرپشن کی، شہباز صاحب کے بیٹے اور داماد لندن اسی لیے بیٹھے ہیں۔

صمصام بخاری نے کہا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والوں کا اپنا دامن کس قدر آلودہ ہے؟ اب عوام نواز لیگ پر کسی قسم کا بھروسہ نہیں کریں گے۔

شہبازشریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ کی خورد برد کی، برطانوی اخبار

واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ کی خورد برد کی، خادم اعلیٰ نے ڈی ایف آئی ڈی فنڈ پروگرام سے بھی چوری کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں