ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کشمیر کامسئلہ عالمی سطح پر لے جانا بڑی سفارتی کامیابی ہے، صمصام بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے وزیراطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ مودی کا حالیہ ایکٹ اس کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات صمصام بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پرلے جانا بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

صمصام بخاری نے کہا کہ قوم فکر مند نہ ہو کشمیر پاکستان بن کر رہے گا، بھارت پوری قوم کے سامنے رسوا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا حالیہ ایکٹ اس کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ اقوام عالم کو پیغام جانا چاہئے، ہم غیرت مند قوم ہیں، عمران خان بہادر لیڈر ہیں، فتح حق سچ کی ہوگی۔

کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے: وزیر اعظم

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 50 سال میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اور تنازعے کا حل عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا، دنیا کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا مؤقف سن اور سمجھ رہی ہے، کشمیر پر پاکستان سفارتی محاذ پر درست سمت میں آگے بڑھا ہے۔ سنگین معاملے پر دوست ممالک کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں