بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

صمصام بخاری کو نیا وزیر اطلاعات پنجاب بنانے کا فیصلہ، کل حلف اٹھائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: فیاض الحسن چوہان سے پنجاب کی وزارتِ اطلاعات واپس لیے جانے کے بعد قلم دان صمصام بخاری کو دیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر سید صمصام شاہ بخاری کو نیا وزیرِ اطلاعات پنجاب بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس سلسلے میں صمصام بخاری کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

[bs-quote quote=”گورنر پنجاب چوہدری سرور کل صمصام بخاری سے حلف لیں گے۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

ترجمان حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ صمصام بخاری پنجاب کے آئندہ وزیرِ اطلاعات ہوں گے، گورنر پنجاب چوہدری سرور کل صمصام بخاری سے حلف لیں گے۔

ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان وزیرِ اطلاعات پنجاب کو لے ڈوبا، فیاض الحسن چوہان کا استعفا منظور کر لیا گیا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب ہاؤس کے ذرائع نے بھی تصدیق کر دی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے ہندو برادری سے متعلق غیر مناسب بیان پر وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کو آج ہی ایکشن لینے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ فیاض الحسن چوہان کے ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے انھیں استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر وزیر اطلاعات فیاض چوہان مستعفی

وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے یہ واضح کیا گیا کہ اس نوع کا کوئی بھی بیان قابل قبول نہیں، کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں کی جائے گی، وزیرِ اعظم نے تمام وفاقی اور صوبائی وزرا کو ایسے معاملات پر محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی۔

سابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے استعفے کی خبروں کے آنے کے باوجود میڈیا پر استعفیٰ دینے کی خبر کی تردید کی، جس کے بعد ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کی، جس کے بعد انھوں نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں