پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر صمصمام بخاری نے 9 مئی واقعات کی بھرپور مذمت کی ہے اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے اس اعلان کے ساتھ ہی انہوں نے 9 مئی کے واقعات کی بھی بھرپور مذمت کی ہے۔
سید صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں مرکزی رہنما عون چوہدری، نعمان لنگڑیاں ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے آئی پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
صمصمام بخاری چند روز میں باضابطہ طور پر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی کی طرح 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ یہ ملک اور یہ ادارے ہمارے ہیں اور ہمیں مل جل کر کام کرنا ہے۔