تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سام سنگ کا نیا فولڈ موبائل کی قیمت میں 50 فیصد کمی

سیول: اسمارٹ فونز بنانے والی جنوبی کوریائی کمپنی سام سنگ کے گلیکسی فولڈ ’ٹو‘ کی قیمت رواں سال متعارف کرائے گئے گلیکسی فولڈ کی بنسبت نصف ہوگی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلیکسی فولڈ’ٹو‘ آئندہ برس فروری کے آخری عشرے میں عوام کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

حیران کن طور پر اس کی قیمت 1 ہزار ڈالرز سے زائد نہیں ہوگی ، جس کا مطلب یہ ہوا کہ گلیکسی فولڈ کے مقابلے میں نئے فون کی قیمت آدھی ہوگی۔

موجودہ گلیکسی فولڈ2 ہزار ڈالر مالیت کا ہے اور زائد قیمت کی وجہ سے موبائل صارفین کی وہ خاطر خواہ توجہ حاصل نہیں کرسکا۔

بیش قیمت موبائل کی فروخت میں کمی کے معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے فولڈ’ٹو‘ میں چند تبدیلیاں کرکے اس کی قیمت کو ’فولڈ‘ موبائل سے 50 فیصد کم پر فراہم کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔

Comments

- Advertisement -